March 6, 2019 at 12:48 am

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے دوران ڈیوٹی موبائل فون کےاستعمال پرخاتون ٹیچر کو معطل کردیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو چکوال میں حکومت کی چھاپہ مار ٹیم نے دورہ کیا۔اچانک چھاپے کے دوران خاتون ٹیچر روبینہ ناہید موبائل فون پر باتیں کرتی پائی گئیں۔۔۔۔دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پرچیف ایگزیکٹو آفیسر چکوال کے خاتون ٹیچر کو معطل کردیا۔۔۔۔روبینہ ناہیدکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔۔۔۔

Facebook Comments