March 6, 2019 at 12:37 am

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا-انڈیکس61پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 688 پر بند ہوا۔فی تولہ سونا دوسو روپے کمی کے بعد 68ہزار450روپے کا ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان ،،، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروبار کے آغاز تیزی ریکارڈ کی گئی-جس کے دوران انڈیکس میں 150 زے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم پاکستانی سمندری حدود میں جاری بھارتی جارحیت کے سبب سرمایہ کار محتاط دکھائی دئیے اور انڈیکس منفی زون میں داخل ہوگیا،،، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 61 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 688 پر بند ہوا -مارکیٹ میں 16 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا،،،کاروبار کئےگئے شئیرزکی مالیت 5 ارب 82 کروڑ سے زائد رہی- تمام تر شعبوں میں سرمایہ کاروں کی خریداری کا ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا-بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ گراوٹ کا شکار رہی تھی۔سونے کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ دوسو روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا کی قیمت 68ہزار450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک سو اکہتر روپے کم ہوکر 58ہزار685روپےہوگئی۔

Facebook Comments