March 5, 2019 at 11:31 pm

بچوں کیلئے خوشخبری کہ لاہور میں چڑیا گھر انتظامیہ نے ڈیجیٹل ایپ لانچ کردی۔ ایپ کے ذریعے کسی بھی جانور کی مکمل معلومات ملیں گی۔ گیمز کھیل کر انعام بھی حاصل کیا جاسکے گا۔اگر آپ لاہور میں رہتے ہیں اور آپ کو چڑیا گھر کے جانوروں کے بارے میں جاننے کا شوق ہے تو اپنے اسمارٹ فونز پر ضرور یہ ایپلیکشن ڈاؤن لوڈ کریں اور جانوروں سے متعلق تمام معلومات اپنی دسترس میں لائیں۔جنگل کا بادشاہ شیر ہویا اٹھکیلیاں کرتے بندر، چڑیا گھر کے یہ جانور کیا کھاتے ہیں؟، کہاں سے لائے جاتے ہیں اور سب کچھ ہوگا اس ایپ میں۔ لاہور زو، ایپ کے لیے چڑیا گھر انتظامیہ نے نجی اداروں کی معاونت حاصل کی ہے۔
ایپ میں کسی بھی جانور کو گود لینے سے متعلق آپشن موجود ہوگا۔ بچوں کے لیے گیمز کا سیکشن بھی رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لاہور زو، ایپ کا مقصد چڑیا گھر کو ایک سیکھنے کی جگہ بنانا ہے۔ اس ایپ کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر کے اندر نئے بورڈز بھی لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور زوو کی ڈیجیٹلائزڈ ایپ تک شہریوں کی رسائی مارچ کے آخر تک ممکن ہوگی۔

Facebook Comments