March 5, 2019 at 11:26 pm

خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ اضلاع میں تھانوں کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 25 تھانے بنائے جائیں گے۔ قبائلی اضلاع میں پولیس تھانوں کے قیام کا اعلامیہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے جاری کیا۔ ضلع باجوڑ میں پولیس اسٹیشن خار اور نواگئی، ضلع مہمند میں لور مہمند، اپر مہمند اور بائی زئی ، ضلع خیبر میں لنڈی کوتل اور باڑہ، ضلع اورکزئی میں لوئر اورکزئی اور اپر اورکزئی، ضلع کرم میں لوئر، سنٹرل اور اپر کرم، شمالی وزیرستان میں میر علی ، میران شاہ، رزمک، جنوبی وزیرستان میں سرواکئی، وانا ، لدھا، ضلع کوہاٹ میں درہ آدم خیل، بنوں، ضلع لکی مروت میں بیٹنی، ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع ٹانک میں جنڈولہ اور حسن خیل کے نام سے پولیس اسٹیشن ضلع پشاور میں بنایا جائے گا۔

Facebook Comments