March 5, 2019 at 10:58 pm

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر سی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقاصد کے حصول تک ایکشن جاری رکھا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 65 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی بلا تفریق کی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کو قومی دھارے میں لانے کے لیے انہیں ہنرمند بنایا جائے گا۔ انہیں معقول روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔ ایکشن پلان کے مطابق کسی بھی شخص کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

Facebook Comments