March 5, 2019 at 10:56 pm

وفاقی کابینہ کا اجلاس 7 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ ایئربلیو کمپنی کی ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی اجلاس 26 فروری کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی۔ پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈنیشن کی تعیناتی، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں ایم پی سی کی تعیناتی کا معاملہ، پی او ایف بورڈ اور ایچ آئی ٹی بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈنیشن کی تعیناتی اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا طریقہ کار طے کیا جائےگا۔ مالی سال 2017 ، 18 کےلیے اضافی اخراجات اور مالی سال 2018، 19 کےلیے سپلی منٹری گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔ خیبرپختوںخواہ اور بلوچستان سے نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر ڈائریکٹرز کی تعیناتی، پاکستانی وزارت خارجہ اور لیتوانیہ کے درمیان ایم او یو کی منظوری، پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈٰی کی تعیناتی وزارت آئی ٹی کے تحت کرنے کا معاملہ، تمام وزارتوں اور ڈویژن کے زریعے حکومتی اثاثہ جات تک معلومات کی منظوری اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اور ادارہ شمایارت پاکستان کے گورننگ کونسل کے دو ممبران کی دوبارہ تعیناتی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

Facebook Comments