March 5, 2019 at 12:26 pm

پاک بحریہ نے اپنی سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔بھارت کو سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا ۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوزکا سراغ لگا کر اُسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا ۔
پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی جانب سے اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو نا کام بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سُراغ لگایا۔پا ک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوزکا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے۔اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے ۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیارہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

Facebook Comments