March 5, 2019 at 11:52 am

پاکستانی کرکٹراور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کو ہندو انتہا پسندتنظموں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر’ پاکستان زندہ باد ‘کا ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد سے ہندو انتہا پسندوں نے اُنہیں دھمکیاں دینا شروع کردیں ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پرشعیب ملک کے اس ٹوئٹ کے بعدیہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ انہیں حیدرآباد نہ آنے دیا جائے،اگر وہ آئے تو ان پر حملہ بھی کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب کئی انتہا پسندوں کی جانب سے ثانیہ مرزا سے اس کا جواب دینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دراندازی پر منہ توڑ جواب دیا گیا تھا جس کے بعد کئی پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں نے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ٹوئٹس کئے تھے۔ تب ہی شعیب ملک نے بھی پاکستان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ ٹوئٹ کیا تھا۔

Facebook Comments