March 5, 2019 at 11:29 am

بھارت میں بندروں نے ایک ہی دن میں دو لوگوں کو جان سے مار دیا، جن میں ایک 60سالہ خاتون اور ایک 20 سالہ نوجوان شامل ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مولاگڑھ کے گاؤں میں بدمست بندروںکے غول نے ایک کھانے بنانے میں مصروف 60 سالہ خاتون پر اچانک حملہ کردیا اور اتنی بری طرح اسے نوچا اور مارا کہ وہ بوڑھی عورت جان سے چلی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور واقعہ اس گائوں سے کچھ میل دو دیکھنے میں آیا جہاں دور بندروں کے ایک غول نے چھت کے کنارے پر کھڑے ایک 20 سال کے نوجوان پر ایسا ہلہ بولا کہ وہ نیچے جاگرا اور زخموں کی تاب نہ لاکر مر گیا۔
دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صرف اترپردیش کے گاؤں ہی نہیں بلکہ دیگر شہری علاقوں میں بھی بندروں کی بھرمار ہوگئی ہے۔ جو رہائشیوںکے لیے سخت خطرہ بنتے جارہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا جارہا۔

Facebook Comments