March 4, 2019 at 11:53 pm

ثانیہ مرزا پی ایس ایل میں اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچ گئیں۔وہ بھی ایسے وقت میں جب پاک بھارت سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔بھارت میں ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی بیوی ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ انہیں پاکستانی بہو ہونے کے طعنے سننے کو مل رہے ہیں ۔ انہیں ریاست تلنگانہ کےبرانڈ ایمبیسڈر سے ہٹانے کی باتیں بھی ہورہی ہیں۔۔بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے شعیب ملک کوبھارت میں داخل نہ ہونے کی دھمکی دی گئی ہے۔ شعیب ملک نے کچھ دن پہلے ہی ہمارا پاکستان زندہ باد کا ٹویٹ کیا تھا۔۔جبکہ ثانیہ مرزا نے ونگ کمانڈر ابھی نند کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا تھا۔۔ کشیدہ صورتحال کے باوجود ثانیہ مرزا اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچ گئیں۔۔جہاں انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹرز اور انکی فیملیز کو ڈنر پربلایا۔ سابق کرکٹرز میں وسیم اکرم ، معین خان ، وقار یونس ، مصباح الحق اور دیگر کرکٹرز اپنی فیملیز کے ہمراہ موجود تھے ۔۔ کرکٹرز کی بیگمات نے ایک ساتھ تصویریں بنوائی ۔۔ اورخوب انجوائے کیا۔۔ مصباح الحق کی اہلیہ نے ٹوئیٹ کرکے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔ ثانیہ مرزا نےملتان سلطانز کےاونر علی ترین سے بھی ملاقات کی۔۔

Facebook Comments