March 4, 2019 at 11:10 pm

پاکستان دشمنی میں بھارت ساری حدیں پار کرگیا،اجمیر شریف عرس کے لیے پاکستانی زائرین کو بھی ویزے دینے سے انکار کردیا۔
پاکستان سے پانچ سو زائرین نے سات مارچ کو خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس میں شرکت کے لیےاجمیر شریف جانا تھا تاہم اس موقع پربھارتی حکومت نے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی ویزے کے خواہشمند زائرین کو ان کی ویزہ درخواست مسترد ہونے کی اطلاع بھی بذریعہ ایس ایم ایس دی گئی۔
بھارتی سفارتخانے نے ابھی تک پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بھی واپس نہیں کیے، دوسری طرف بھارت سے اٹھانوے سکھ یاتری کل ہی پاکستان پہنچے ہیں۔
وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ بھارت مذہبی شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، پاکستانی عقیدت مندوں کو خواجہ غریب نواز کی حاضری سے محروم کرنا افسوسناک عمل ہے۔

Facebook Comments