March 4, 2019 at 11:04 pm

روس میں پاکستان کے سفیر قاضی محمد خلیل اللہ کا کہنا ھے کہ ہم تنازع میں اضافہ نہیں چاہتے ہیں- لیکن ایک ہی وقت میں ہم نے پوری دنیا کو ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق اور طاقت رکھتا ہے -اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لۓ تیار ھے. روسی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سفیر قاضی محمد خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ پائلٹ کی واپسی پرکوئی مذاکرات نہیں کئے. یہ ایک امن کی طرف اشارہ تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم امن پسند ملک ہیں. ہم کیشدگی میں اضافہ نہیں چاہتے ہیں ہم بھارت کے تمام لوگوں کا احترام کرتے ہیں.

Facebook Comments