March 4, 2019 at 10:57 pm

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور میچز کے ٹکٹس خریدنے والوں کو رقم کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لاہور سے میچز کراچی منتقل ہونے پر شائقین رقم کی وصولی کےلیے پریشان نہ ہوں۔ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق لاہور میں ٹکٹ خریدنے والوں کو پیسے واپس ملیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی کے سینٹرز سے ٹکٹ خریدنے والے 18 مارچ کو سینٹر پر جا کر پیسے واپس لے سکتے ہیں، جب کہ آن لائن ٹکٹ خریدنے والوں کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔
شائقین 7 مارچ کے ٹکٹس پر 11 مارچ کو دو میچ دیکھ سکیں گے۔ 11 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز، دوسری جانب کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں مقابلہ ہوگا۔
نو مارچ کے گروپ میچ اور چودہ مارچ کے ایلیمنیٹر وَن کے ٹکٹس جلد دستیاب ہونگے۔

Facebook Comments