March 4, 2019 at 10:32 pm

کرکٹ کو 2022 کے ایشین گیمز میں شامل کر لیا گیا ۔ بنکاک میں ہونے والے اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 2022 کے ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایشین گیمز میں کرکٹ کا ایونٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور ان مقابلوں میں آسٹریلیا سمیت اوشیانا ممالک کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ایشن گیمز 2022 کی میزبانی چین کا شہر ہانگ زو کرے گا جو کہ 10 ستمبر 2022 سے 25 ستمبر 2022 تک جاری رہیں گے ۔اس سے پہلے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں بھی کر کٹ مقابلے ہوئے جس میں پاکستان ویمن ٹیم نے گولڈ میڈلز جیتے جبکہ مینز میں گولڈ میڈل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے نام رہے ۔

Facebook Comments