March 4, 2019 at 9:13 pm

ایف بی آرنےفیسوں کی مد میں بھاری رقم بٹورنے والے تعلیمی اداروں پر شکنجہ کس لیا۔ایف بی ار نے ٹیکس نیٹ میں توسیع پروگرام کے تحت والدین سے ہزاروں روپے فیس لینے والے ٹیکس ادانہ کرنے والےتعلیمی اداروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیاہے۔۔۔ ایف بی ار کے مطابق شہر بھر میں قائم اسکول،مونیٹسریز،کالجز اور ٹیوشن سینٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ ۔۔براڈنگ آف ٹیکس نیٹ کے تحت اسپیشل ٹیمیں غیر رجسٹرڈ اسکولوں پر چھاپے ماریں گی۔۔۔چیف کمشنر کی ہدایت پر شہر بھر غیر رجسٹرڈ اداروں کے لئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

Facebook Comments