March 4, 2019 at 9:05 pm

پاکستان میں فضائی حدود کی بندش کے باعث ملایشیاء میں سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے، مسافر کہتے ہیں ایمبیسی کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں پانچ روز پاکستان میں فضائی حدود کی بندش تھی جس کے باعث ملایشیاء میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی پریشان ہوگئے ۔ملایشیاء میں پھنسے مسافر کا کہنا تھا کہ غیرملکی پروازسے آئے تھے یہاں یکم مارچ سے پھنسے ہوئے ہیں، 2 سے3بار ایئرپورٹ بلاکر فلائٹ منسوخ کردی گئی، ہمارے ویزے پانچ دن سے ایکسپائر ہوچکے ہیں، پاکستان کے ایمبیسی سےکوئی بھی تعاون نہیں کر رہا۔
بھارتی فضائی حدود سے ہوکر آنے والی پروازوں کا شیڈول تاحال متاثر ہے، بنکاک ،کولالمپور میں پاکستانی مسافر شدید پریشان ہیں، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹ سروس بحال کردی گئی ہیں ۔

Facebook Comments