March 4, 2019 at 5:15 pm

گلوکار علی حیدر اپنا نیا ویڈیو البم رواں ماہ میں ریلیز کر دیں گے۔ گلوکار اس البم میں جہاں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارتے ہوئے کام میں لائے ہیں وہیں جدید ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار علی حیدر کی ویڈیو البم پاکستان اور دبئی میں مشترکہ طور پر ریلیز کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ علی حیدر نے البم کی تیاری میں مارکیٹ مقابلے کا رجحان دیکھتے ہوئے جدید میوزیکل آلات کا استعمال کیا ہے۔علی حیدر نے 90ء کی دہائی میں اپنے گانے پرانی جینز سے شہرت حاصل کی اور بعد ازاں فن اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

Facebook Comments