March 4, 2019 at 4:47 pm

سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے 151 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہو گئی۔ بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ جمعرات کو منسوخ کی گئی تھی۔پاک بھارت سرحدی تناؤ اور مسلح کشیدگی کے بعد معطل کی گئی سمجھوتہ ایکسپریس باہمی سمجھوتے کے بعد ایک بار پھر منزل کی جانب رواں دواں ہو گئی۔ بھارت جانےوالی سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ جمعرات کو منسوخ کی گئی تھی تاہم حالات میں قدرے ٹہراؤ اور اعتدال کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے 151 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہو گئی۔7 مال بردار بوگیاں بھی ٹرین کے ساتھ لگائی گئی ہیں، ٹرین روانگی کے وقت مسافر مطمئن نظر آئے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہییں۔ ٹرین روانگی کے وقت ریلوے سٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ سمجھوتہ ایکسپریس ہر پیر اور جمعرات کو بھارت روانہ ہوتی ہے۔

Facebook Comments