March 4, 2019 at 4:38 pm

سپرلیگ کے سیزن فور سے پاکستان کو مزید ٹیلنٹ مل گیا۔ کوئٹہ کے محمد حسنین نے 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایونٹ میں سب سے تیز گیند کرائی۔پی ایس ایل فور سے پاکستان کو نئے فاسٹ بالرز مل گئے۔ محمد حسنین نے پی ایس ایل فورکی تیزترین گیند کرائی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ بھی رفتار کے بادشاہ بن کر سامنے آئے۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف بھی بلے بازوں کے لیے خطرہ بن گئے جبکہ ملتان سلطانز کے محمد الیاس مرکزنگاہ بن گئے ۔محمد موسیٰ کی رفتار انتہائی تیز تھی اور انھوں نے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔ موسیٰ چار میچز میں پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ لاہور قلندر کے حارث رؤف حریفوں کے لیے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ حارث نے تیز ترین گیند 149 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی ، وہ 7 میچوں میں 11 شکار کرچکے ہیں۔

Facebook Comments