March 4, 2019 at 4:28 pm

فرانس میں پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی نے’ پر امن پاکستان ‘اور’پاکستان زندہ باد‘مظاہرے کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔فرانس کی فضاءپاکستان زندہ باد،پاکستان آرمی زندہ باداورمودی دہشت گرد کے نعروں سے گونج اٹھی۔مظاہرین نے کہا کہ پاک آرمی اور پاک ایئر فورس کے نڈر نوجوانوں نے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلندکردیے۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ حسن صدیقی نے دشمن کے جہاز تباہ کر کے پاکستانیوں کا مان بڑھا دیا ہے۔انڈین فورسز ہماری پاک فوج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،مودی باز رہیں پاکستان پر حملہ کرنے سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔مظاہرے میں کہاگیاکہ پاک فوج میں جو صلاحیتیں موجود ہیں،وہ دنیا کی کسی فوج میں نہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انڈین پائلٹ واپس کر کے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے،ہم کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ مودی دہشت گرد ہے اور اس نے پاکستان پر جو حملہ کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خطے میں بھارت سے بڑھ کر کوئی دہشت گرد ملک نہیں ہے

Facebook Comments