March 4, 2019 at 4:12 pm

جنوبی افریقی سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔لاہور قلندرز کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور وہ پاکستان آکر ایونٹ کے مزید میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔اے بی ڈویلیئرز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں میچز مس کرنے پر شدید مایوسی ہوئی ہے، مجھے ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، اگلے برس ضرور پاکستان آؤں گا۔ڈی ویلیئرز کا مزید کہنا تھا کہ میری تمام تر نیک خواہشات قلندرز کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کو انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونا پڑا تھا۔

Facebook Comments