March 4, 2019 at 4:03 pm

ائیرچیف نےمادرِ وطن کی سا لمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پرپاک فضائیہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انو رخان نے آج پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔مجاہد انو ر خان نےہوا بازوں ، ائیر ڈیفنس ،انجینئرنگ اور سکیورٹی پر مامور عملے سے ملاقات بھی کی ۔عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔انہوں نے کہا ہم خدائےِ ذوالجلال کے حضور سربسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت دی کہ ہم اپنی قوم کی امیدوں پر بھرپور انداز میں پورااترسکے۔مزید برآں انہوں نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔ ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

Facebook Comments