1962 کی فراری کار 5 کروڑ 17 لاکھ ڈالر میں فروخت

شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور پھر بات ہو اگر پرانی گاڑیوں کی اور وہ بھی فراری تو پھر اس کا تو کوئی مول ہی نہیں.
امریکا کی ریاست نیویارک میں‌1962 کی فراری 250 جی ٹی او اسپورٹس کار 51.7 ملین ڈالرز میں فروخت کردی
گئی. دنیا کی دوسری مہنگی ترین گاڑی نیلامی میں‌فروخت کی گئی ہے.
سرخ رنگ کی چمکتی اور لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبزول کرانے والی فراری نیویارک میں گاڑیوں کے ایک
شوقین شخص کے پاس پچھلے 38 سال سے تھی.
گاڑی کے مالک کی خواہش تھی کہ وہ اس کی قیمت کم ازکم 6 کروڑ ڈالر حاصل کرے لیکن نیلامی کے چند منٹ
میں ہی سودا 5 کروڑ 17 لاکھ ڈالر میں بھی نمٹا دیا گیا.
1960 سے پہلے اٹلی میں تیار ہونے والی گاڑی 1960 کے آخر میں نیویارک کے شہری کو فروخت کی گئی تھی.