190 ملین پاؤںڈ ریفرنس، ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی تیاری

احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں‌ شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا.
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی. ریفرنس میں شریک
چھ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی.
ملزم ملک ریاض حسین، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاء المصطفی نسیم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی. ملزم سید ذوالفقار بخاری، احمد علی
ریاض اور فرحت شہزادی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی.

مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار

رپورٹ کے مطابق ملزمان جان بوجھ کر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہونے دے رہے اور خود کو چھپا رکھا ہے. ملزمان کی جانب سے
وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے دینے کا مقصد قانونی نظام کو فرسٹریٹ کرنا ہے.
عدالت اس حوالے سے مطمئن ہے کہ ملزمان مفرور ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے ہیں. عدالت سی آر پی سی کی
سیکشن 87 کے تحت مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری کے نوٹسز جاری کرتی ہے.
حکم نامے میں‌ کہا گیا ہے کہ ملزمان کے حوالے سے ان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کیے جائیں. ملزمان کے آبائی اور
رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات کو اونچی اواز میں پڑھا جائے. ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دیے جانے کی مزید کارروائی 6 جنوری
2024 کو ہوگی.