105 سالہ خاتون نے 100 میٹر کی دوڑ‌کا ریکارڈ قائم کردیا

شیئر کریں:

دوڑ کے مقابلے میں 105 سالہ پردادی نے 100 میٹر کی ریس میں‌ ریکارڈ قائم کر دیا. بھارت کی ریاست
گجرات میں‌ ماسٹر ایتھلیٹس چیمپئین شپ میں‌ 100 میٹر کی کیٹیگری میں‌ رام بائی تنہا ہی دوڑیں ان کے
مقابلے میں کوئی نہیں آیا. انہوں‌ نے یہ فاصلہ 40 سے 45 سیکنڈ میں مکمل کیا.
اس سے پہلے 100 میٹر کی دوڑ کا ریکارڈ آنجہانی من کور کے پاس تھا انہوں نے یہ فاصلہ 2017 میں
74 سیکنڈ میں‌ پورا کیا تھا.
رام بائی کہتی ہیں انہیں دوڑنے کا شوق بچن ہی سے تھا لیکن کبھی انہیں‌ کسی نے موقع ہی نہیں دیا.
ان کی خوراک میں‌ دہی اور دودھ کا بہت زیادہ استعمال ہے ساتھ ہی روزآنہ ڈھائی سو گرام گھی بھی
کھاتی ہیں.


شیئر کریں: