10 شادیوں بعد بھی خاتون کو اچھے خاوند کی تلاش

شیئر کریں:

زندگی میں کبھی کسی کو اپنا بہترین جیون ساتھی مل جاتا ہے تو
کبھی والدین کی جانب سے منتخب کیے گئے پارٹنر کو انسان خود اپنے سانچے میں ڈھال لیتا ہے۔

لیکن امریکا میں بہترین لائف پارٹنر کی تلاش میں خاتون ایک دو نہیں بلکہ 10 لوگوں سے شادیاں کر چکی ہے۔
’کیسی‘ نامی 56 سالہ خاتون بضد ہیں کہ جب تک ان کا من پسند لائف پارٹنر نہیں مل جاتا وہ شادیاں کرتی رہیں گی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ دس شادیوں کے بعد بھی انھیں صحیح ساتھی نہیں مل سکا۔

خاتون کی پہلی شادی 8 سال تک چلی اور باہمی رضامندی پر ختم ہوگئی،
دوسری شادی کا عرصہ 7 سال رہا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا۔
اس نے بتایا کہ دوسری شادی انھوں نے تب ختم کی جب ان کے شوہر نے
ان سے یہ کہنا ہی چھوڑ دیا تھا کہ ’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘۔

خاتون نے اپنے تیسرے سے لے کر دسویں شوہر اور ان کی شادیوں کے دورانیے
پر کوئی بات نہیں کی اور صرف اتنا کہا کہ انھوں نے ہر طرح کے مرد سے شادی کی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ یہ تب تک کرتی رہوں گی جب تک مجھے بے حد پیار کرنے والا نہیں مل جائے‘۔


شیئر کریں: