گوجرانوالہ میں مبینہ کورونا کا مریض چل بسا

شیئر کریں:

(نوشہرہ ورکاں سے عمران حیدر)
گوجرانوالہ ضلع کے شہر نوشہرہ ورکاں میں مبینہ کورونا وائرس کا مریض انتقال کر گیا۔
محلہ رڑوالہ کے رہائشی سعید تبلیغی جماعت کے امیر تھے۔

ذرائع کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر گھر والے انہیں ڈی ایچ کیو شیخوپورہ لے گئے۔

مزید پڑھیے: https://bit.ly/2WWOhYkآزاد کشمیر کے اہل کاروں‌میں‌ کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

اسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کا شبہ قرار دے کر میت پولیس کے حوالے کر دی۔
پاک فوج اور پولیس کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ایک بھائی اور دو بیٹوں کو شرکت کی اجازت دی گئی۔
مرحوم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دو دن بعد ملے گی لیکن مرحوم محمد سعید کے اہل خانہ کو
قرنطینہ ڈکلیئر کر کے تمام فیملی کو آئسولیشں میں رکھ دیا گیا ہے۔


شیئر کریں: