‎پاکستان میں کورونا بے قابو، ریکارڈ 88 اموات

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
ایک ہی دن میں یعنی ہفتہ 30 مئی کو کورونا سے ریکارڈ 88 اموات ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے 723 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ملک کے 727 اسپتالوں میں 4480 مریض زیر علاج ہیں۔
گھروں ، اسپتالوں اور قرنطینہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 42742 ہے۔
اس کے ساتھ ہی پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 3039 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔
اس طرح ملک بھر میں مہلک وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 27360 ہو چکی ہے۔
پنجاب میں 25056، خیبر پختونخواہ میں 9540، بلوچستان میں 2418 اور گلگت میں 678 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد میں 2418 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 251 ہو چکی ہے۔
گزشتہ روز 14972 کوڈ 19 کے ٹیسٹ کیے گئےان تک کل ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب کیے جا چکے ہیں۔


شیئر کریں: