یونیورسٹی آف لکی مروت پر حملہ چوکیدار زخمی

شیئر کریں:

یونیورسٹی آف لکی مروت کی زیر تعمیر بلڈنگ کی ڈیوٹی ہر تعینات چوکیدار پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ مزاحمت ہر چوکیدار سردراز خان زخمی ہو گیا۔ دہشت گرد چوکیدار سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔
لکی مروت میں یونیورسٹی آف لکی مروت کی زیر تعمیر بلڈنگ کی ڈیوٹی ہر تعینات چوکیدار پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ چوکیداد سردراز خان نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ تاہم دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے اور مزاحمت پر چوکیدار سردراز خان زخمی ہو گیا۔ دہشت گرد چوکیدار سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی چوکیدار کو اہسپتال منتقل کر کے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


شیئر کریں: