یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے طلبا کا آن لائن سسٹم کے خلاف احتجاج

شیئر کریں:

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے طلبا نے آن لائن سسٹم کے خلاف احتجاج کیا۔

طلباء و طالبات نے پلے کارڈز اٹھاکر یونیورسٹی عملے اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔

طلبا کا کہنا ہے کہ آن کلاسز کے دوران بھرپورتکنیکی خرابیوں کے باوجود کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔

عارضی طور پر لیے گئے آن لائن امتحانات میں سوال اور جواب کے صحیح و غلط کے نتائج بھی انتہائی ناقص رہے ہیں۔

طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ تکنیکی خرابیوں کے باعث آن لائن امتحانات کو ایک ماہ ملتوی کرکے تحریری لیا جائے۔

مظاہرہ کرنے والے طلبا کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث متعدد علاقوں
میں بجلی اور انٹر نیٹ کی فراہمی معطل ہونے سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

گورنر پنجاب سے استدعا ہے کہ 15ستمبر سے تحریری امتحانات کے مطالبے کو منظورکیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا یونیورسٹی انتظامیہ اپنی نااہلی سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہے جو قطعاً منظو ر نہیں۔


شیئر کریں: