ہواوے کو چینی فوج کی حمایت ہونے پر امریکا میں پابندیاں

شیئر کریں:

امریکا نے چینی موبائل کمپنی پر نیا الزام عائد کردیا۔
امریکی ڈیفینس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنی ہواوے کو چینی فوج کی حمایت حاصل ہے۔
امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل، اے وی آئی سی سمیت دیگر کمپنیوں کو چینی فوج اسپورٹ کررہی ہے۔
چینی کمپنوں پر امریکی ڈیفینس ڈیپارٹمنٹَ کی طرف سے عائد الزامات کےبعد امریکا میں نئی پابندیوں کا سامنا کرنے پڑے گا۔
رپورٹ کی روشنی میں ان کمپنوں پر امریکا میں مالی پابندیاں عائد جاسکتی ہیں۔
مسلمانوں کے استحصال پر چینی کمپنیاں بلیک لسٹ

اس سے پہلے امریکا برطانیہ کو بھی نصحیت کر چکا ہے کہ
اسے ملکی سیکیورٹی کے لیے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کردینی چاہیے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد امریکا اور چین میں تجارتی جنگ شروع ہوگئی ہے۔
امریکا چین میں موجود اپنی کمپنیوں کو فوری طور وآپس آنے کا حکم پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے ہواوے پر پابندیوں کا مقصد
فور جی ٹیکنالوجی کی وجہ اس کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ روکناہے


شیئر کریں: