March 20, 2020 at 8:36 pm

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی حال ہی میں امریکہ سے واپس آئے اور خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا۔
ہمایوں سعید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا۔
” بھائی ہم ابھی کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے ہیں مگر ابھی گھر نہیں جاﺅں گا۔ میں اور عدنان صدیقی خود کو ایک کمرے میں کچھ دن کیلئے بند کر رہے ہیں۔

اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے۔اس سے قبل ان کی انسٹاگرام پوسٹس وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
وہ امریکہ میں ایک فلائٹ میں تھے۔ اب وہ ایک کمرے میں بند رہیں گے اور گھر نہیں جائیں گے۔
انہوں نے یہ ٹویٹ معروف اینکر اور اداکار واسع چوہدری کی ٹویٹ کے جواب میں دی جن کا کہنا تھا کہ میں لندن کیا۔
کہیں بھی نہیں جاﺅں گا۔

Facebook Comments