ہفتہ اور اتوار کو لاہور میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا

شیئر کریں:

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاہور بھر میں مارکیٹس، بازار آج اور کل مکمل بند رہیں گیں۔
سی سی پی او لاہور نے کورونا وباء سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت جاری کر دی۔
حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔
ڈویژنل افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنز میں لاک ڈاؤن یقینی بنائیں۔


7 مخصوص علاقوں کے 40 ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1047 مقدمات درج کروائے گئے۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 915 دکانیں سیل کی گئیں۔
پولیس نے 15 سو سے زائد مارکیٹس، بازاروں اور 42 ہزار 250 دکانوں کو چیک کیا۔
معمولی خلاف ورزی پر 29 ہزار 872 دکانداروں اور شہریوں کو وارننگ دی گئیں۔

کورونا کے شکار کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض

اسمارٹ لاک ڈاؤن اور سیل شدہ علاقوں میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائے۔
گروسری اور ادویات سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

تمام اہلکاروں کو بھی ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں۔
احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباء سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔


شیئر کریں: