ہائیر ایجوکیشن پنجاب میں‌ کھلواڑ، تجربہ اور سینیارٹی پر خواہشات کو ترجیح

شیئر کریں:

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب میں اعلیٰ سطح کی تعیناتیوں پر میرٹ سے کھلواڑ جاری ہے۔ ڈی پی آئی پنجاب
ڈاکٹرعاشق حسین کی تعیناتی پر سوالات کھڑے ہو چکے ہیں۔ 150 بیسویں اسکیل میں موجود اہل آفسران کے
باوجود ایک انیسویں اسکیل کے افسر کو ان کی جگہ ترجیح دے کر اہم عہدہ کا چارج دے رکھا ہے۔
یہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق کی پامالی کرتے ہوئے ڈی جی ویمن کی نشست پر بھی موصوف
ڈاکٹر عاشق ہی براجمان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے پنجاب کی بااثر شخصیت کی خواہش پر بیسویں اسکیل کی بجائے 19 ویں اسکیل کے افسر
کو چھ ماہ کے لیے محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں بطور ڈی پی آئی تعینات کیا گیا تھا۔ مقررہ وقت گزرنے کے
باوجود ان کی جگہ کسی اہل بیسویں‌ اسکیل کے افسر کی مستقل تعیناتی تاحال نہیں کی گئی۔

اندرونی ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب میں غیر منصفانہ تعیناتیوں کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری
ہے۔ ڈی پی آئی پنجاب جنرل کیڈر گریڈ بیس کی مستقل پوسٹ ہے لیکن دو برس سے عارضی تعیناتی جاری
یے۔ اس اہم پوسٹ پرکامرس کیڈر گریڈ انیس کے افسر ڈاکٹر عاشق حسین تعینات ہیں۔

ڈاکٹر عاشق حسین کے پاس اس وقت تین چارج ہیں۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب، ڈائریکٹرجنرل ڈی پی آئی
اور ڈائریکٹر ویمن بھی ڈاکٹر عاشق ہی ہیں۔ خواتین افسران ہونے کے باوجود ڈاکٹر عاشق کے پاس ڈائریکٹر
ویمن کا اضافی چارج بھی ہے۔
خواتین کے حقوق کی دعویدار حکومت نے ڈائریکٹر ویمن پنجاب کا چارج بھی ڈاکٹر عاشق کو دے رکھا
ہے۔ ایچ ای ڈی پنجاب (ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) کے کرتا دھرتا افسران نے گریڈ انیس کے کامرس کیڈر
کے افسر ڈاکٹر عاشق حسین لک آفٹر یعنی دیکھ بھال کا چارج دے کر سینئر افسران کی حق تلفی کی
جا رہی ہے۔
لک آفٹر چارج چھ ماہ کیلئے دیا جاتا ہے اس کے بعد یا تو مستقل چارج سونپا جاتا ہے یا پھر سیٹ ختم کردی
جاتی ہے لیکن ڈاکٹر عاشق اس سیٹ پر ڈیڑھ سال سے تعینات ہیں۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ڈیڑھ سو کے قریب جنرل کیڈرکے سینئراور تجربہ کار اعلیٰ تعلیم یافتہ
اور اہل افسران کام کررہے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کامرس کیڈر کے گریڈ انیس کے افسرکی تعیناتی میرٹ کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
ڈاکٹر عاشق نے عہدوں کی بندر بانٹ کرتے ہوئے کئی افراد کو غیرقانونی طور پر تعینات کیا۔

میاں زاہد اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ لگا دیا گیا۔ قیصر رضا ملک گریڈ اٹھارہ
کے کامرس افسر کو بھی ڈی ڈی لگا دیا گیا۔ محمد افضل ذوق کامرس کیڈر گریڈ اٹھارہ کو بھی بغیر
کسی آرڈر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس تعینات کر دیا گیا۔ کسی کے انٹرویو بھی نہیں کئے گئے۔
ان تمام معاملات پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ جلد اعلیٰ سطح اجلاس بلا کر میرٹ پر تعیناتی
کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس سلسلے میں‌ ڈاکٹر عاشق حسین سے بارہا رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن ممکن نہ ہوسکا، گو کہ ایک نمبر
پہ واٹس اپ کیا گیا جس پر انہوں‌ نے واپس جواب میں‌ رانگ نمبر کا میسیج بھیج دیا۔


شیئر کریں: