گھر کے ملازم نے میاں بیوی کو قتل کردیا،ایک شخص زخمی

شیئر کریں:

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز6 خیابان بخاری میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں ہیں،، جبکہ ایک 20 سالہ شخص زخمی حالت میں بھی ملا ہے۔۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گھر کے ملازم نے میاں بیوی کوتیز دھار آلے سے قتل کیا۔
اس کے بعد دونوں کی خدمت پر مامور میل نرس کا گلہ کاٹ کر زخمی کردیا۔
زخمی نوجوان نے مقتولین کی بیٹی کو واقعے سے آگاہ کیا
بیٹی کے فون پر پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی شروع کی۔
پولیس نے گھر میں چھپے ملازم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت85 سالہ جاویداور انکی اہلیہ 80 سالہ سلمہ کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ20 سالہ زخمی شخص نے اپنا نام عمر فاروق بتایا ہے ۔۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نزیر کے مطابق میاں بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا،زخمی ہونے والا شخص عمر فاروق مقتولین کے یہاں بطور مرد نرس کام کررہا تھا،، پولیس نے جائے وقوعہ سے گھریلو ملازم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی ہے۔۔


شیئر کریں: