گوگل بابا نے اپنی 23ویں سال سادگی سے منائی

شیئر کریں:

دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ ایجن گوگل کی عمر میں مزید ایک سال کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اپنی سالگرہ
کے موقع پر گوگل نے نیا ڈوڈل جاری کیا اور سالگرہ کا کیک بھی سادگی سے کاٹ لیا۔

سرچ انجن گوگل دنيا بھر ميں ايک سو پچاس سے زائد زبانوں ميں خدمات انجام دے رہا ہے۔ دنیا بھر میں
ايک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہيں۔

گوگل کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا۔ گوگل کو کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب
علموں لیری پیج اور سرجی برین نے تیار کیا۔

گوگل آج دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔ گوگل کی بدولت دنیا بھر کے
کروڑوں صارفین ہر قسم کی معلومات چند سیکنڈز میں حاصل کرلیتے ہیں۔

یہ اتنا سیانہ سرچ اینجن ہے کہ دنیا کا کوئی راز یا کوئی بھی معلومات اس سے پوشیدہ نہیں۔


شیئر کریں: