گومل یونیورسٹی کے پروفیسر صلاح الدین اسکینڈل کے بعد اب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال
(ایم ٹی آئی) ڈیرہ کی نرسز نے نرسنگ ڈائریکٹر ارشاد حسین کی جانب سے نرسنگ اسٹاف کوحراساں
کرنے کے خلاف جی پی او چوک پر احتجاج و دھرنا دیا.
نرسنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر ہٹانے اور انکوائری کا مطالبہ کیا. مطالبات منظور نہ ہونے پر
احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھانے کا اعلان کر دیا.
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے نرسنگ اسٹاف کی جانب سے نرسنگ ڈائریکٹر
ارشاد حسین کی جانب سے عملے کوحراساں کرنے پر نرسنگ اسٹاف نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا.
جی پی او چوک پر دھرنا دیتے ہوئے سرکلر روڈ کو ہرقسم کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا۔
احتجاجی نرسز نے الزام لگایا کہ نرسنگ ڈائریکٹر ایم ٹی آئی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ا رشاد حسین
گریڈ 16 کے آفیسر ہیں لیکن ان کو غیر قانونی طریقے سے گریڈ 18 کی پوسٹ پر نرسنگ ڈائریکٹر
سفارش کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔
نرسنگ ڈائریکٹر کی جانب سے نرسنگ اٹاف کو حراساں کیا جارہا ہے۔ ایم ٹی آئی حکام کو شکایات بھی
کی گئیں تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہ آنے پر مجبوراً سڑکوں پر نکلے ہیں۔
کینٹ پولیس نے ایس ایچ اوگل شیر کی قیادت میں احتجاجی نرسز سے مذاکرات کئے اور انتظامیہ کی
جانب سے مطالبات پر غور اور عمل درآمد کی یقین دہانی پر نرسز نے عارضی طورپر احتجاج ختم
کر دیا۔
نرسز کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور اور نرسنگ ڈائریکٹر کو ہٹانے سمیت ان کیخلاف انکوائری
عمل میں نہ لائی گئی تو اپنے احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھا دیں گے۔
گومل یونی ورسٹی کی نرسز کا حراساں کرنے پر احتجاج

شیئر کریں:
شیئر کریں: