گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پیرمحل آمد

شیئر کریں:

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چند روز قبل وفات پانے والے سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان کے گھر گئے چوہدری سلطان کے بیٹے عمر سلطان سے اظہار تعزیت کی فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق،


چیئرمین نارکوٹکس کنٹرول پنجاب چوہدری رمضان ، میاں نوید عالم، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم، ڈی ایس پی فضل عباس
بھی تھے چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہچوہدری سلطان میرے بچپن کے دوست اور کلاس فیلو تھے، چوہدری سلطان شریف اورمنجھے ہوئے سیاستدان تھے چوہدری سلطان ہمیشہ اجتماعی خدمات پر زور دیتے تھے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم ہمیں پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہے ہم نے اپنے پانچ سال پورا کریں گے اپوزیشن عدم اعتماد اور احتجاج کا حق کرتی ہے لیکن وہ 2023تک انتظار کریں انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کو ختم کرنے کے لیے بہت سارے پروگرام شروع کیے ہیں جن میں،صحت کارڈ،نوجوان قرضہ سکیم،اور احساس پرو گرام پیش پیش ہیں انشاء اللہ ہم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو جلد ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔ گورنر پنجاب کی آمد پر ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی نگرانی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔


شیئر کریں: