گوجرانوالہ میں ڈی جے بٹ ٹیم ممبر کرنٹ لگنے پر اسکرین سے گرپڑا

شیئر کریں:

گوجرانوالہ اور گردو نواح میں اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی گھما گھما پیدا کر دی ہے۔
جناح گراؤنڈ میں قائدین کے لیے اسٹیج تیار کیا جارہا ہے اور دھوم دھڑاکے کے لیے ڈی جے بٹ
کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

گوجرانوالہ جلسہ پر ایک ارب روپے کا خرچہ

اس ڈی جے بٹ کو تحریک انصاف کے ڈی چوک دھرنے سے شہرت ملی۔
اسی ڈی جے بٹ کی ٹیم جناح گراؤنڈ میں اسکرینز، مائیک اور لوگوں کو گرمانے کے لیے ضروری
سامان لگا رہی ہے۔

سامان لگانے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب جلسہ گاہ میں ایس ایم ڈی اسکرین
لگاتے ہوئے نوجوان کو کرنٹ لگ گیا۔

کرنٹ لگنا تھا کہ ڈی جے بٹ کا ٹیم ممبر اسکرین سے نیچے گر گیا موقع پر موجود لوگوں نے
نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
خبروالے کے نمائندے کا کہنا ہے نوجوان کی حالت ٹھیک ہے اور وہ دوبارہ سے کام میں مصروف ہے۔

جلسہ گاہ کی طرف گوجرانوالہ اور گردو نواح سے قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔


شیئر کریں: