March 26, 2020 at 9:10 pm

(نوشہرہ ورکاں سے عمران حیدر)
گوجرانوالہ ڈویژن کے شہر نوشہرہ ورکاں دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
دوہرے قتل کا واقعہ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں پرتھی پور میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر دو بھائیوں کی جان لے لی گئی۔
مقتولین کی پرتھی پورکے محسن سے کسی بات پر تکرار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے باپ بیٹے نے اان پر فائرنگ کردی۔
گولیاں لگنے سے 27 سالہ توکل اللہ ورک اور 18 سالہ اسماعیل ورک موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ملزمان ذوالفقار اور اس کا بیٹا محسن فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔
مقتول اسمعیل فرسٹ ایئر کا طلب علم تھا اور اس کا بھائی توکل اللہ ورک چند روز پہلے ہی دوبئی سے آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق توکل دبئی میں کاروبار کرتا تھا اور کام کے سلسلے میں پاکستان آیا ہوا تھا۔
پولیس نے دونوں بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچادی ہیں۔
قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوئی پرانا تنازعہ قتل کی وجہ ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments