March 19, 2020 at 10:02 am

گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر سول اسپتال انتظامیہ پوری طرح متحرک ہو گئی ہے۔
گوجرانوالہ اسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق قائم آگاہی ڈیسک پر شہریوں کو آگاہی دی جا رہی ہے۔
6 کمروں پر مشتمل 40 بیڈز کی آئسولیشن وارڈ قائم کر دی گئی۔

ڈائریکٹر ایمرجنسی سول اسپتال کے مطابق گوجرانوالہ گورنمنٹ کی ہدایت پر ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

گوجرانوالہ میں 13مشتبہ مریض سامنے آئے جن میں سے 11 کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے۔
دو مشتبہ مریض اسپتال میں داخل ہیں جن کے ٹیسٹ بھجوائے گئے ہیں۔

ایک ہائی ڈیپنڈیسی یونٹ قائم کردیا ہے ہمارے پاس اضافی وینٹی لیٹر موجود ہیں۔
تمام ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس مہیا کر دی گئیں ہیں۔

Facebook Comments