گوجرانوالہ اسپتال میں دوران زچگی خاتون جاں بحق

شیئر کریں:

(ذیشان کھوکھر گوجرانوالہ سے)

گوجرانوالہ باغبانپورہ چوک کے قریب نجی اسپتال میں دوران زچگی خاتون جاں بحق ہوگئی۔

خاتون کی ہلاکت پر ورثا نے گوجرانوالہ سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی

مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ میری اکلوتی بیٹی کو اسپتال انتظامیہ نے مار دیا ۔

پولیس تعاون نہیں کر رہی الٹا انصاف مانگنے پر بدتمیزی کرتے ہیں ،لواحقین نے کہا کہ اعلی حکام ہمیں انصاف فراہم کریں ،

مشتعل افراد نے ڈاکٹر کی گاڑی کو بھی آگ لگادی ۔واقعے کے بعد پولیس نے چار مشتعل افراد کو گرفتار کرلیا۔


شیئر کریں: