گلگت میں جلاؤ گھیراؤ پر پیپلز پارٹی رہنما جمیل احمد سمیت 35 پر مقدمات

شیئر کریں:

گلگت سے امتیاز علی تاج
گلگت پولیس نے دھاندلی کے خلاف احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ الزامات پر پیپلز رہنماؤں پر انسداد
دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ائیر پورٹ تھانے میں درج ایف آ ئی آ ر میں پیپلز پارٹی کے 35 رہنماؤں اور کارکنوں نامزد کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کا گلگت بلتستان میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

نامزد افراد میں صوبائی سینئر نائب صدر و امیدوار حلقہ ٹو جمیل احمد ،اقبال رسول،سلطان گولڈن،
رانا حسین علی اور اشفاق افضل سمیت متعدد عہدیداروں کا نام شامل ہے۔ پولیس کے مطابق اب
تک دو درجن کے قریب افراد گرفتار کر لیے گئےہیں۔
یاد رہے چار روز قبل گلگت شہر میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس سے تصادم ہوا تھا
جس کے بعد ایک نگران صوبائی وزیرکی گاڈی سمیت چار گاڑیاں اور محکمہ جنگلات کی عمارت
کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کا کہناہے کہ جن رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
ہے وہ شہر میں موجود نہیں تھے وفاقی حکومت کے دباؤ پر کاروائی عمل میں لائی گئی جو کہ سیاسی انتقام ہے۔
حالانکہ پیپلز پارٹی دھاندلی کے خلاف دھرنے اور احتجاج ختم کرنےکا اعلان کر چکی ہے۔
معاملہ جی بی 2 کی نشست پر خراب ہوا جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل جیت رہے تھے پھر انہیں ہرا دیا گیا۔


شیئر کریں: