گلگت میں الیکشن تک 12 نگراں وزرا کام کریں گے

شیئر کریں:

گلگت میں 18 اگست 2020 کو ہونے والے عام انتخابات تک نگران حکومت کام کرتی رہے گی۔

وزیر اعظم کی منظوری سے 12 رکنی وزراء کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
نگراں وزراء میں ناصر زمانی، جوہر راکی، عبدالجہاں، سرور شاہ، شوکت رشید، شبیہ الحسنین
یاسین ایڈووکیٹ، امام یار بیگ، محمد علی قائد، رجب علی اور محمد علی خان شامل ہیں۔

خیال رہے بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات اگلے ماہ ہو رہے ہیں۔

اسمبلی کی مدت پوری کے بعد اگلی اسمبلی کی تکمیل کے لیے 60 روز میں انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔
سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کو گلگت بلتستان کا قائم مقام وزیر اعلی پہلے ہی تعینات کیا جا چکا ہے۔


شیئر کریں: