گلگت بلتستان کے حلقہ 3 کی نشست پر انتخاب صبح ہو گا

شیئر کریں:

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ تین کی نشست پر پولنگ صبح ہو رہی ہے۔
ووٹرز کی سہولت کے لیے گلگت کے اس حلقہ میں کل 77 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
پولیس نفری کی تعیناتی، پولنگ اسٹاف، مٹیریل کی مؤثر حفاظت، مربوط کمیونیکیشن نظام اور
نفری سے متعلق انتظامات کو مکمل شکل دے کر سیکیورٹی کا حتمی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے نقطہ نظرسے حلقہ کو 5 سیکٹرز اور 13 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
1254 پولیس اہلکار اور سول آرمڈ فورس کے 500 اہلکار سمیت 1754 نفری تعینات کی گئی ہے۔

ضلع غذر کے پولنگ اسٹیشن گندائی جہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی جا رہی ہے سیکیورٹی کی ضروریات
مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گلگت میں الیکشن کے بعد حالات کشیدہ فوج سے مدد مانگ لی گئی

گلگت حلقہ تین میں پولنگ اسٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔
حلقہ 3 گلگت میں 15 انتہائی حساس 32 حساس اور 30 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان انتخابات کے غیرسرکاری مکمل نتائج کی تفصیلات جانیے

بہترین رابطہ کاری کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر تمام پولنگ اسٹیشنز سے بذریعہ وائرلیس رابطہ قائم کر دیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لئے حلقہ دو میں 10 سب کنٹرول رومز قائم کئےگئے ہیں۔
الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ صورت حال پر نظر رکھنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں الیکشن آپریشنل روم قائم کیا گیا ہے۔
15 نومبر کے انتخابات کے مقابلے میں 22 کو انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔


شیئر کریں: