گلگت بلتستان کی وادی شمشال میں منفی 20 درجہ حرارت میں آئس ہاکی

شیئر کریں:

ہنزہ سے اسلم شاہ

گلگت بلتستان کا دور افتادہ اور سرحدی گاوں وادی شمشال میں جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 20 سینٹی گریڈ نیچے گر جائے تو زندگی منجمند ہوتی ہے اس موسم میں وادی کے نوجوانوں نے صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان مصروف رکھنے کےلیے وینٹر کیمپ کا انعقاد کیا بتا رہے ہیں۔
مشہور خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور دیگر درجنوں مشہور کوہ پیماوں کی سرزمین وادی شمشال انتہائی دشوار گزار پہاڑی علاقوں پر مشتمل ایک شدید سرد سرحدی علاقہ ہے جہاں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 20 سے بھی گر جاتاہے۔ ایسے حالات میں وادی کے نوجوانوں نے سردی کی شدت میں نوجوانوں کے لیے مختلف قسم کے سرمائی کھیلوں کے کیمپ کا انعقاد کرکے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔اس حوالے سے وادی میں اسکی اور آئس ہاکی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔وادی شمشال جیسے دور افتادہ علاقے میں اس طرح کی سرگرمیوں سے وادی میں سرمائی سیاحت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے ۔


شیئر کریں: