گلگت بلتستان کی آزادی کا جشن روایتی سازوں پر فنکاروں کی پرفارمنس

شیئر کریں:

گلگت بلتستان کے جشن آزادی پر آرٹس کاؤنسل آف پاکستان میں جگمگاتے ثقافتی رنگوں‌ کی بہار
آگئی۔ آرٹس کاؤنسل آف پاکستان کراچی اور نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے مشترکہ طور پر میلہ سجایا۔

گلوکاروں اور فنکاروں نے سماں باندھ دیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدرسمیت دیگرسیاسی رہنماوں
نے رنگ رنگ تقریب میں‌ گلگت بلتستان کی اہمیت بیان کی۔ گلگت بلتستان کے دریا بھی سونا
اگلتے ہیں.

سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کے بغیر نامکمل تھا۔ جنگلات کی کٹائی سے گلگت کے ماحول کو
خطرہ ہے۔ تقریب میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں
شریک ہوئے۔
نوجوانوں نے گلگتی ٹوپی اور روایتی لباس زیب تن کرکے بلتی روایت کی بھرپور عکاسی کی.


شیئر کریں: