گلگت بلتستان کا اہم علاقہ کورونا فری ہوگیا

شیئر کریں:

جہاں پاکستان کے طول و عرض میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اموات کی خبریں آرہی ہیں وہیں گلگت بلتستان سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

گلگت بلتستان کا علاقہ گانچھے کورونا فری ہوگیا ہے۔ یہ پاکستان واحد علاقہ ہے جہاں مہلک وائرس پر ململ طور پر قابو پالیا گیا ہے۔
گانچھے میں اب کورونا کا ایک بھی مریض زیر علاج نہیں۔

گانچھے میں 50 افراد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔
جن میں سے بیشتر افراد صحت یاب ہوگئے تھے اور پانچ افراد زیر علاج تھے۔
زیر علاج پانچ افراد بھی کامیابی سے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

زیر علاج پانچ افراد کا کورونا ٹیسٹ آنے پر انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
تمام مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد گانچھے پاکستان کا کورونا فری زون بن گیا ہے۔
مہلک وائرس کی وجہ سے گانچھے میں صرف ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔


شیئر کریں: