گلگت بلتستان میں “ہم سے پاکستان حق حقدار تک” مہم کا آغاز

شیئر کریں:

شہریوں کو حق حقدار اور کورونا کے بارے میں اگاہی دینے کے لئے گلگت میں 15 روزہ مہم کا اغاز
کردیا گیا۔ مہم میں طلبہ و طالبات سمیت یوتھ کی بڑی تعداد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ اگاہی کا
مقصد عوام کو شعور دینا ہے کہ وہ کس طرح سے عوام کی مدد کر سکتے ہیں۔

ہم سے ہے پاکستان حق حقدار تک کے نام سے وفاقی وزارت اطلاعات کے پروگرام کے تحت گلگت میں 15
روزہ اگاہی مہم کا اغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عطیات دل کھول کر دیں دیکھ بھال کر دیں اور ایسے
فلاحی اداروں کو دے جو حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہے تاکہ وہ عطیات عوام کے فلاح و بہبود کے
لئے استعمال ہوسکے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ پُر امن اور مستحکم پاکستان کی پہچان دُختران پاکستان پر امن گھرانہ اور پر امن
معاشرے کے قیام میں پاکستانی خواتین ملک و قوم کی ترقی اور قومی یکجہتی میں مردوں کے شانہ
بشانہ کام کر رہی ہیں۔
آگاہی مہم میں پاکستان میں کورونا کی وبا سے بچنے کے لئے ہم سب سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے
ہجوم سے بچنے اور ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کی ترغیب دی جائے گی تاکہ کورونا فری
سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔


شیئر کریں: