گلگت بلتستان میں‌ موسم سرما سے قبل برفباری

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
نانگا پربت سیمت پہاڑی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے۔ وقفے وقفے سے برفباری ہونے سے سیاحتی مقام
میں سفیدی پھیل گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ میں برفباری کے باعث بابوسر روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند
کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر روکا جا رہا ہے۔ پولیس
موسم صاف ہونے تک ٹریفک بند رہے گی۔ شہری اور سیاح فی الحال بابوسر روڈ پر سفر کرنے سے گریز کریں